راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان کو انجرڈ اعظم خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے ، وہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے ، پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حسیب اللہ خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے ، 21 …
قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان کو انجرڈ اعظم خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):قومی سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان کو انجرڈ اعظم خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے ، وہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے ،
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حسیب اللہ خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے ، 21 سالہ حسیب اللہ نے رواں سال کے شروع میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔







