لاہور۔11 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار‘ سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں، وہ اپنی نا کامیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجا ئے کبھی عوام اور کبھی اپنے ارکان اسمبلی کو تشدد پر اکساتے ہیں، پارلیمنٹ میں بھی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ ان کی لیڈر شپ کی …
عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں، ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
لاہور۔11 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار‘ سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے حواری ذہنی طور پر بیمار ہیں، وہ اپنی نا کامیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجا ئے کبھی عوام اور کبھی اپنے ارکان اسمبلی کو تشدد پر اکساتے ہیں، پارلیمنٹ میں بھی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا وہ ان کی لیڈر شپ کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی با لادستی پر کو ئی سجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ،عمران خان کا رویہ قابل مذمت ہے ،ہمارے رکن اسمبلی کو مکا مارنے کے عمل کو جائز قرار دینا افسوسناک بات ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں کسی بھی اندرونی اور بیرونی دشمن کی کو ئی بھی سازش کا میاب نہیں ہو گی، دہشت گرد وں کے خلاف گھیر اتنگ ہو چکا ہے ان کو چن چن کر ماریں گے، آپریشن ردالفساد کا میابی کے ساتھ جاری ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔








