دہشت گردی کے عذاب کا موثر جواب دینے کے لیے فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عذاب کا موثر جواب دینے کے لیے فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دوسرا رخ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج گزشتہ دو اڑھائی سال سے بڑی بہادری سے دہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عذاب کا موثر جواب دینے کے لیے فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”دوسرا رخ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج گزشتہ دو اڑھائی سال سے بڑی بہادری سے دہشت گردی کے اس عذاب کا مقابلہ کر رہی ہیں اور انہوں نے اس عذاب کا بڑی حد تک قلعہ قمہ بھی کر دیا ہے۔ چند ہفتے قبل دہشت گردی کی جو لہر آئی اس کا بھی پوری قوم ڈٹ کر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے اور لاہور میں ہونے والا پی ایس ایل فائنل کا کرکٹ میچ بھی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کا ایک حصہ تھا اور عوامی جذبے کی ایک علامت تھی کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں اور بزدل دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

Leave a Reply