اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون سے مقامی صنعت کا فروغ اور پیداواری استعداد میں اضافہ ہوگا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں صنعتی ترقی چوتھا اہم جزو ہے اور صنعتی تعاون کے تحت دیگر ممالک کی بجائے چینی صنعتیں …
پاک چین صنعتی تعاون سے مقامی صنعت کا فروغ اور پیداواری استعداد میں اضافہ ہوگا، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین صنعتی تعاون سے مقامی صنعت کا فروغ اور پیداواری استعداد میں اضافہ ہوگا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ میں صنعتی ترقی چوتھا اہم جزو ہے اور صنعتی تعاون کے تحت دیگر ممالک کی بجائے چینی صنعتیں پاکستان منتقل ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں چینی صنعتوں کے قیام سے بے روزگاری کے خاتمہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ملک میں نئے صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔








