اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں پاکستان بھر کی ہندو برادری کو مبارک باد پیش کر تا ہوں‘یہ موسم کی تبدیلی اور بہار کی آمدکا ا علان ہے‘ اس تہوار میں امید کا پیغام ہے،وہ امید جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے‘ یہ اس بات کی نویدہے کہ جس طرح …
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف کا ہولی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں پاکستان بھر کی ہندو برادری کو مبارک باد پیش کر تا ہوں‘یہ موسم کی تبدیلی اور بہار کی آمدکا ا علان ہے‘ اس تہوار میں امید کا پیغام ہے،وہ امید جو ہمیں ایک بہتر مستقبل کی خبر دیتی ہے‘ یہ اس بات کی نویدہے کہ جس طرح سرماکا موسم بہار میں بدلتا ہے، اسی طرح معاشروں کے حالات بھی تبدیل ہوتے ہیں‘ پاکستان کا موسم بھی تبدیل ہو رہا ہے اور یہاں بہار کے وہ دن لوٹ رہے ہیں جن کی تلاش میں مذاہب کے مابین پر امن بقائے باہمی کی بنیاد رکھی گئی۔ ہندو برادری کے پر مسرت تہوار ہولی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیے قائم ہوا تھا کہ یہ مسلمانوں ہی کے لیے نہیں، اس خطے میں آباد ہر قبیلے اور برادری کے لیے امن کا مرکز بنے۔قائد اعظم نے 11 اگست1947ءہی کو واضح کر دیا تھا یہاں مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روانہیں رکھا جائے گا۔








