لاہور۔12 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد نے شرکت کی- الابراج گروپ نے پنجاب حکومت کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری ، ڈاکٹروں و نرسوں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اورامراض کی تشخیص کیلئے خدمات کی فراہمی کے …
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،

مزید خبریں
لاہور۔12 مارچ(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد نے شرکت کی- الابراج گروپ نے پنجاب حکومت کیساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری ، ڈاکٹروں و نرسوں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اورامراض کی تشخیص کیلئے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تعاون پراتفاق کیا -الابراج گروپ اور پنجاب حکومت کی مشترکہ کمیٹی اس ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل پر فوری عملدرآمد کے حوالے سے حتمی سفارشات اگلے چند روز میں پیش کرے گی-








