ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور کیسپر رڈ جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جنیوا۔24مئی (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کیسپر رڈ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔37 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر …

جنیوا۔24مئی (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کیسپر رڈ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔37 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیاجبکہ ناروے کے کیسپر رڈ نے کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دی۔

اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جمعہ کو اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کیسپر رڈ نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیز کو 3-6،6-3 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں