ہان یو کو سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

127
Badminton tournament

سنگاپور۔30مئی (اے پی پی):تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار پورن پاوی چوچوونگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار پورن پاوی چوچوونگ نے ویمنز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کی سکستھ سیڈ ہان یوکو اپ سیٹ شکست دی۔ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار پورن پاوی چوچوونگ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی سکستھ سیڈ ہان یوکو با آسانی 0-2 سیٹس سے اپ سیٹ شکست دی اور ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار پورن پاوی چوچوونگ کی فتح کا سکور 11-21 اور 7-22 تھا۔