صدر مملکت کا گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے 61 ویں کانووکیشن سے خطاب

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ہے جس کے بےن الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں‘ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی‘ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس بارے منفی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی کے …

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ہے جس کے بےن الاقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں‘ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی‘ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس بارے منفی پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ کرپشن اور بدعنوانی کی لعنت نے ملکی ترقی کا راستہ روکے رکھا جس کے خاتمہ کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوان نسل تعلیم کو اپنی منزل تصور کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ حکومت تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز الحمراءہال میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے 61 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

Leave a Reply