وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا شیخوپورہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار وسائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی خدمت کیلئے صحافی کاکردار بہت اہم ہے، ظلم وزیادتی اور جبر کو منظر عام پر لانا صحافتی فرائض میں شامل ہے، زیادتی خواہ حکومت کی سطح پر ہو، انتظامیہ کی طرف سے ہو یا کسی اور طرف سے صحافی برادری کو اسے منظر عام پر لانا چاہئے، 1999ءکے مقابلے …

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار وسائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی خدمت کیلئے صحافی کاکردار بہت اہم ہے، ظلم وزیادتی اور جبر کو منظر عام پر لانا صحافتی فرائض میں شامل ہے، زیادتی خواہ حکومت کی سطح پر ہو، انتظامیہ کی طرف سے ہو یا کسی اور طرف سے صحافی برادری کو اسے منظر عام پر لانا چاہئے، 1999ءکے مقابلے میں 2013ءمیں ملک بہت سے مسائل کا شکارتھا۔ خراب معیشت ، ادارے غیر فعال ،بجلی کا شدید بحران جبکہ ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا، دنیا پاکستان کو نفرت کی نظر سے دیکھ رہی تھی، حکومت نے دن رات کام کر کے ملک کو مشکلات سے نکالا، آج ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، میڈیا، جمہوریت اور سیاست آزاد ہیں اور پاکستان ترقی کی طرف گا مزن ہے،وہ ہفتہ کے روز شیخوپورہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،-

Leave a Reply