لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن یو ایچ ایس کمیشن کالا شاہ کاکو کیلئے 813 ملین کی گرانٹ فراہم کر رہا ہے جس کے تحت 6 منزلہ اکیڈمک بلاک گرلز ہوسٹل اور سروس ایریاز وغیرہ پر خرچ کی جائیں گے‘تعمیراتی کام پر مجموعی طور پر 41 کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ تقریباً ایک سال …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن یو ایچ ایس کمیشن کالا شاہ کاکو کیلئے 813 ملین کی گرانٹ فراہم کر رہا ہے جس کے تحت 6 منزلہ اکیڈمک بلاک گرلز ہوسٹل اور سروس ایریاز وغیرہ پر خرچ کی جائیں گے‘تعمیراتی کام پر مجموعی طور پر 41 کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ تقریباً ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا‘ یو ایچ ایس کا نیا کیمپس مجموعی طور پر 50 ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی تعمیر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایس اے آر ایف پراجیکٹ کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے۔ جس کیلئے یونیورسٹی کو مرحلہ وار 81 کروڑ 31 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائیگی‘یہ پراجیکٹ ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت تعلیم ریسرچ تحقیق اور تخلیق پر خرچ کر رہا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں نئے اکیڈمک بلاک‘ گرلز ہاسٹل اور کمرشل ایریا کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔








