وفاقی وزیرریاستی امور وسرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی خاران میں مختلف وفود سے گفتگو

خاران۔18مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیرریاستی امور وسرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی،وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا عمل تیزی سے جارہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران کے دورے کے موقع پر مختلف وفود اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کی نظریں اس میگا پروجیکٹ پر لگی …

خاران۔18مارچ(اے پی پی)وفاقی وزیرریاستی امور وسرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی،وزیراعظم پاکستان محمدنواز شریف کی ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے ترقی کا عمل تیزی سے جارہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے خاران کے دورے کے موقع پر مختلف وفود اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کی نظریں اس میگا پروجیکٹ پر لگی ہوئی ہے حالیہ دورہ گوادر کے دوران وزیر اعظم نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے اہل بلوچستان کے دل جیت لیے ،وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کے ترقی میں خصوسی دلچسپی رکھتے ہیں اور نواز شریف کے دور میں صوبے کے برسوں پہلے محرومیوں کا خاتمہ اور ازالہ ہوگا مستقبل میں گوادر ایک متحرک تجارتی مرکز ہوگا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے-

Leave a Reply