اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی خواہش اور وژن کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو جدوجہد آزادی کے تاریخ ساز اور عظیم لمحات کی یاد تازہ کرنے کیلئے 18 مارچ سے 14 اگست تک پروگراموں کی مہم کو اپنی نشریات کا حصہ بنانے کی ہدایت …
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی خواہش اور وژن کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو جدوجہد آزادی کے تاریخ ساز اور عظیم لمحات کی یاد تازہ کرنے کیلئے 18 مارچ سے 14 اگست تک پروگراموں کی مہم کو اپنی نشریات کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس مہم کا مقصد ان تاریخی لمحات کی تجدید ہے جن کی بدولت تحریک آزادی کے ذریعے پاکستان معرض وجود میں آیا اور تحریک آزادی کو ایک جلا بخشی اور اس پختہ عزم اور جذبے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزاد ی کے حصول کیلئے بیداری پیدا ہوئی۔ انہوں نے دونوں اداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے پروگراموں میں پاکستان کے مایہ ناز جغرافیائی تنوع کو اجاگر کرنے کےساتھ ساتھ رونما ہونے والی تبدیلیوں کی بھی عکاسی کریں جو خوشحال مستقبل کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی ترقی، اقتصادی احیا اور سی پیک سمیت زراعت ، خواتین کی اختیاری، فنون لطیفہ، کھیل اور دفاع بالخصوص اسے ناقابل تسخیر بنانے جیسے اقدامات کا احاطہ کرتے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں یوم پاکستان شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔








