اے پی پی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے تجزیاتی پروگرام کا دوبارہ آغاز کردیا

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے تجزیاتی پروگرام کا دوبارہ آغاز کر دیا کیا ہے۔ ’’اےپی پی ‘‘امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی بھر پور کوریج فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس جامع پروگرام میں تجربہ کار صحافیوں پر مشتمل ٹیم تمام 50 سے زائد میچوں …

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے تجزیاتی پروگرام کا دوبارہ آغاز کر دیا کیا ہے۔ ’’اےپی پی ‘‘امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی بھر پور کوریج فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس جامع پروگرام میں تجربہ کار صحافیوں پر مشتمل ٹیم تمام 50 سے زائد میچوں پر ماہرانہ تجزیہ فراہم کرے گی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز ’’اے پی پی ‘‘کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی نے کیا جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور تعاون کیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ون ڈے ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ کے دوران گزشتہ پروگراموں کی کامیابیوں کی بنیاد پر ’’اے پی پی ‘‘کا کھیلوں کے تجزیہ کا پروگرام کرکٹ کے شائقین کے لئے بصیرت انگیز کمنٹری اور ماہرین کی آراء کے حصول کا ذریعہ بن گیا ہے۔

پروگرام کے تجزیہ کاروں میں سینئر صحافی شاہد علی بٹ، محمد شفیق راجہ اور احسن عباس شامل ہیں ، علی رضا کی میزبانی میں یہ پروگرام دوپہر 2 بجے روزانہ ’’اے پی پی ‘‘کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ ناظرین کو ٹورنامنٹ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر وی این ایس ربنواز باجوہ کی سربراہی میں ویڈیو نیوز سروس (وی این ایس) کی تکنیکی اور پیشہ وارانہ ٹیم نے پروگرام کو اعلی اور مناسب انداز میں براہ راست نشر کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔پروگرام میں ہر میچ کا گہرائی سے جائزہ، ٹیم کی کارکردگی،

حکمت عملیوں اور اہم لمحات کو اجاگر کرنا، پچ کے حالات پر ماہرین کی رائے، ہر ٹیم کی طاقت، کمزوریوں اور ٹورنامنٹ میں امکانات کا اندازہ اور تجزیہ۔ انفرادی کھلاڑیوں کی شراکت، سنگ میل اور ریکارڈز شامل ہیں۔ماہرین پروگرام کے دوران، سکور، ہدف اور ٹاس کے نتائج کے ساتھ ساتھ آنے والے میچ کے فاتح کی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ یہ اقدام سپورٹس جرنلزم کو فروغ دینے اور کرکٹ کے شائقین کو اپنی پسند کے کھیل سے منسلک ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے اے پی پی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔