اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل شماریات محمد بشیر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری کا عمل شفافیت سے جاری ہے ،پہلے مرحلہ میں خانہ شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مردم شماری کا کام آئندہ دس روز میں …
مردم شماری کا پہلا مرحلہ دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل شماریات محمد بشیر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری کا عمل شفافیت سے جاری ہے ،پہلے مرحلہ میں خانہ شماری کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مردم شماری کا کام آئندہ دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کے دوران ہمارے شمار کنندہ پاک فوج کے اہلکار کی سرپرستی میں فارم بھررہے ہےں۔ڈائریکٹر جنرل شماریات نے کہا کہ تمام انتظامات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہمارے کنٹرول روم کے ذریعے سے بر وقت کیا جارہا ہے۔بشیر جنجوعہ نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کے سوالات نہایت آسان ہیں اور لوگ ان کے جوابات آسانی سے جواب دے سکتے ہیں۔ ا








