اقوام متحدہ ۔ 20 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستوں کے دوبارہ کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ …
اقوام متحدہ کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 20 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستوں کے دوبارہ کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے عوام آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ باوجود اس امر کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط اور تعلق کے پیش نظر سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبہ کے تحت یہ سرحدیں فوری طور پر کھول دی جائیں۔








