اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرذوق الزہرانی نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے منگل کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشیر وزیراعظم نے پاک۔سعودی تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی سفیر کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے متعدد …
سعودی سفیر عبداﷲ مرذوق الزہرانی کی سرتاج عزیز سے الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرذوق الزہرانی نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے منگل کو وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مشیر وزیراعظم نے پاک۔سعودی تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی سفیر کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے متعدد دوروں کا ذکر کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔








