وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں بیان

اسلام آباد ۔21 مارچ(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کے لئے غیر معمولی اقدامات کسی قسم کا نظریہ ضرورت نہیں بلکہ یہ قوم کی ضرورت ہے‘ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے اگر اپنا کام موثر انداز میں کیا تو آئندہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں دستور 28ویں ترمیم …

اسلام آباد ۔21 مارچ(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کے لئے غیر معمولی اقدامات کسی قسم کا نظریہ ضرورت نہیں بلکہ یہ قوم کی ضرورت ہے‘ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے اگر اپنا کام موثر انداز میں کیا تو آئندہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں دستور 28ویں ترمیم بل 2017ءاور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2017ءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2015ءمیں قائم کی جانے والی فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے پر یکم جنوری کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہوا۔

Leave a Reply