وفاقی وزیر احسن اقبال کا حب میں دو کول فائرڈ پاور پلانٹ کے منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

حب ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ترقی کے سفر پر اڑان بھر چکا ہے، جنگی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کے باعث توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، چین نے ثابت کر دیا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ …

حب ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ترقی کے سفر پر اڑان بھر چکا ہے، جنگی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کے باعث توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، چین نے ثابت کر دیا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کسی کے خلاف نہیں سب کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز حب میں 1320میگا واٹ کے دو کول فائرڈ پاور پلانٹ کے منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ء سے مختلف ہے موجودہ حکومت جب برسراقتدار آئی تو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سب سے پہلے چین کا دورہ کر کے سی پیک معاہدہ کیا۔

Leave a Reply