مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔21 مارچ(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 2010ءمیں وزیراعظم کی طرف سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر طے شدہ قواعد اور پالیسی سے ہٹ کر ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا گیا‘ جس کے بعد ویزوں کے اجراءمیں پچاس فیصد اضافہ ہوا اور 2ہزار 487 امریکیوں کو چھ ماہ کے ویزے جاری کئے گئے۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔21 مارچ(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 2010ءمیں وزیراعظم کی طرف سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو خط لکھ کر طے شدہ قواعد اور پالیسی سے ہٹ کر ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا گیا‘ جس کے بعد ویزوں کے اجراءمیں پچاس فیصد اضافہ ہوا اور 2ہزار 487 امریکیوں کو چھ ماہ کے ویزے جاری کئے گئے۔ منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی حسین حقانی کے آرٹیکل کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ قومی معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ حسین حقانی کے آرٹیکل کے حوالے سے کئی متضاد اور مبہم باتیں ہیں۔ ہم اس آرٹیکل کو دیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply