اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نوروز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 22 مارچ (اے پی پی)تہذیبی تبادلے بین الاقوامی سطح ہر ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کا باعث ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں نوروز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایسے تبادلوں سے حاصل ہونے والی مثبت توانائی ہمارے اجتماعی مستقبل کو جانے والے راستے کا …

اقوام متحدہ ۔ 22 مارچ (اے پی پی)تہذیبی تبادلے بین الاقوامی سطح ہر ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کا باعث ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں نوروز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایسے تبادلوں سے حاصل ہونے والی مثبت توانائی ہمارے اجتماعی مستقبل کو جانے والے راستے کا تعین کرنے میں مددگار ہیں۔پاکستان ستتر سال قبل نوروز کے ایک دن بعد معرض وجود میں آیا اور ان دنوں میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات جاری ہیں۔پاکستان نے اپنے قیام کے بعد سے ہی بین الاقوامی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے عالمی برادری میں اپنا مقام بنایا ہے۔پاکستان جس خطے میں واقع ہے وہاں موسم بہار کی آمد کو حیات نو کی علامت تصور کیا جاتا ہے اور اس کا جشن صدیوں پرانی روایت ہے۔یہ جشن انسانی روح کی تازگی، ہم آہنگی، تحمل اور بردباری اور انسانوں کے درمیان تفریق اور کشمکش کے خاتمے کی علامت ہیں ۔

Leave a Reply