صدر مملکت ممنون حسین سے پاکستان میں آغا خان کونسل کے صدر حافظ شیر علی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این)، آغا خان فاﺅنڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے پاکستان میں مہیا کی جانے والی سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے یہ بات آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان کی متاثر کن اور متحرک قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این)، آغا خان فاﺅنڈیشن اور آغا خان ہیلتھ سروسز کی جانب سے پاکستان میں مہیا کی جانے والی سماجی و اقتصادی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے یہ بات آغا خان کونسل کے پاکستان میں صدر حافظ شیر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی اور یوم پاکستان کے موقع پر آغا خان کی طرف سے مبارکباد کا خط پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں اے کی ڈی این کی مسلسل مصروفیات سے ملک کے بنیادی ڈھانچہ اور عوام کی زندگیوں میں نمایاں فرق نظر آ رہا ہے۔

Leave a Reply