وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اورایم این اے دانیال عزیز کاپریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، سابق صدر پرویز مشرف کمر کے علاج کیلئے بیرون ملک جاتے وقت عدالت سے وعدہ کر گئے تھے کہ علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے ، وہ اپنا وعدہ ایفا کریں اور عدالت کا سامنا کریں، ہمیں توقع تھی کہ عمران …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، سابق صدر پرویز مشرف کمر کے علاج کیلئے بیرون ملک جاتے وقت عدالت سے وعدہ کر گئے تھے کہ علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے ، وہ اپنا وعدہ ایفا کریں اور عدالت کا سامنا کریں، ہمیں توقع تھی کہ عمران خان بھی نواز شریف کی طرح اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں گے لیکن وہ حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی سیاست کر رہے ہیں، عدالتی حکم پر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔ وہ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ ہر فورم پر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں گے، پانامہ لیکس کے معاملہ کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کے وکلاءاور رفقاءکار نے یہ مشورہ دیا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں قابل سماعت نہیں ہے اور وزیراعظم کی حیثیت سے وہ استثنیٰ لے سکتے ہیں لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف نے یہ تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنے، عدالت کا اختیار چیلنج نہ کرنے اور عدالت کا ہر فیصلہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply