وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مولانا فضل الرحمن اور سعودی عرب کے سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال میں علماءاور مشائخ کا کلیدی کردار ہے، جے یو …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال میں علماءاور مشائخ کا کلیدی کردار ہے، جے یو آئی (ف) کی صد سالہ تقریبات کے حوالہ سے وزارت داخلہ ضروری سیکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کرے گی۔ دریں اثناءوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق الزہرانی نے الوداعی ملاقات کی۔

Leave a Reply