وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کلائمیٹ چینج ایکٹ پر صوبائی حکومتوں سمیت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جس کے نتیجے میں یہ بل پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر پاس ہوا ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا، اس کے تحت تین ادارے کلائیمیٹ چینج کونسل …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کلائمیٹ چینج ایکٹ پر صوبائی حکومتوں سمیت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جس کے نتیجے میں یہ بل پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر پاس ہوا ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائے گا، اس کے تحت تین ادارے کلائیمیٹ چینج کونسل ،پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی اور کلائمیٹ چینج فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، کلائمیٹ چینج ایکٹ کی منظوری سے ملک میں کلائمیٹ موومنٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔وہ بدھ کو یہاںکلائمنٹ چینج ایکٹ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

Leave a Reply