اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے یوم پاکستان تقریبات کی کوریج کرنے والے سات کشمیری صحافیوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ 131نوجوانوں اور 30حریت رہنماوں کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، یوم پاکستان کی تقریبات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ …
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے یوم پاکستان تقریبات کی کوریج کرنے والے سات کشمیری صحافیوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ 131نوجوانوں اور 30حریت رہنماوں کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، یوم پاکستان کی تقریبات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا ، بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے زریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں ، افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ، جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان کیساتھ اپنا سرحد دوبارہ کھول دیا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کویہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔









