اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد کو نشر ہونے سے روکنے کےلئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے‘ ٹی وی چینلز کے پروگراموں بالخصوص صبح کے شوز‘ ڈراموں اوراشتہارات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ جمعہ کو سیکرٹری اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ کی زیر …
وفاقی سیکرٹری اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات پر الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد کو نشر ہونے سے روکنے کےلئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے‘ ٹی وی چینلز کے پروگراموں بالخصوص صبح کے شوز‘ ڈراموں اوراشتہارات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ جمعہ کو سیکرٹری اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم‘ ڈی جی ٹیکنیکل پیمرا‘ ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی اور سینئر صحافی انصار عباسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیمرا کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے قانون اور پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ 2015ءپر تبادلہ خیال کیا گیا۔








