صدر مملکت ممنون حسین کا افواج پاکستان کے بڑے کھانے اور مسلج افواج کے مشترکہ پریڈ کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو یوم پاکستان کی شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج دفاع کے ہر محاذ پر سینہ سپر ہے اور افواج پاکستان کی موجودگی میں ملک کی سا لمیت پر کوئی آنچ نہیں آسکتی، حکومت افواجِ پاکستان کو جدید آلاتِ حرب سے آراستہ کرنے میں کوئی …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو یوم پاکستان کی شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج دفاع کے ہر محاذ پر سینہ سپر ہے اور افواج پاکستان کی موجودگی میں ملک کی سا لمیت پر کوئی آنچ نہیں آسکتی، حکومت افواجِ پاکستان کو جدید آلاتِ حرب سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان کے بڑے کھانے اور مسلج افواج کے مشترکہ پریڈ کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو یوم پاکستان کی شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پریڈ افواجِ پاکستان کے مثالی نظم و ضبط اور اس کی بہترین دفاعی صلاحیتوں کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ قوم کو فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے اور وہ وطن عزیز کے تحفظ ، سا لمیت اور عزت و وقار کی علامت ہیں۔صدر مملکت نے افسروں اورجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 23 مارچ کی پریڈ میں آپ کی پر جوش کارکردگی نے قوم کے جذبوں کو جلابخشی ہے، آپ کے اٹھتے ہوئے ہرقدم نے پاکستان کے دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھائی ہے اور قوم کے اس اعتماد کی تجدید بھی کی ہے کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہو کر دفاعِ وطن کے لیے ہرآن سینہ سپر ہیں۔

Leave a Reply