وزیراعلیٰ نے ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کاافتتاح کردیا

لاہور۔25 مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ سال وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںبجلی پیدا کرکے اندھیرے ختم کرنے کا سال ہے۔2017ءکے اختتام تک توانائی کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،جس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔انتہائی افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ …

لاہور۔25 مارچ(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ سال وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میںبجلی پیدا کرکے اندھیرے ختم کرنے کا سال ہے۔2017ءکے اختتام تک توانائی کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،جس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔انتہائی افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ منصوبے کمیشن لینے کیلئے بنائے جاتے ہیں ،یہ لوگ جب اپنے گریبان میں جھانکیں گے تو انہیں ملامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہیںایسی بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ سب کا احتساب ہواورسب کو کٹہرے میں لانا چاہیے تاکہ قوم جان سکے کس نے وسائل قوم پر لگائے ہیں اورکس نے قوم کے وسائل لوٹے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply