اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) اقتصادی مشاورتی کونسل کا آٹھواں اجلاس ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان جن میں عابد حسن، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عابد سلہری، ارشد زبیری، قاضی عظمت عیسیٰ، فرخ قیوم اور فرخ سلیم کے علاوہ تمام اقتصادی وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے مقاصد …
وفاقی وزیر خزانہ اور ڈاکٹر عشرت حسین کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا آٹھواں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) اقتصادی مشاورتی کونسل کا آٹھواں اجلاس ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان جن میں عابد حسن، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عابد سلہری، ارشد زبیری، قاضی عظمت عیسیٰ، فرخ قیوم اور فرخ سلیم کے علاوہ تمام اقتصادی وزارتوں اور ڈویژنوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے مقاصد اجاگر کرتے ہوئے اجلاس کے کنوینئر نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کو آئندہ بجٹ سے متعلق حکومت کیلئے سفارشات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ابھرتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کر سکے اور جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو سکے۔








