اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات 770 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات …
فروری میں مصالحہ جات کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی برآمدات 770 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 636 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ءکے مقابلے میں فروری 2017ءکے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 21.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









