ریاض ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے امریکا اور ملائیشیاءسے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکا اور ملائیشیاءمیں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے …
برڈ فلو کا خطرہ، سعودی عرب نے امریکا اور ملائیشیاءسے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی
ریاض ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے امریکا اور ملائیشیاءسے زندہ پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ جانوروں کی صحت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں امریکا اور ملائیشیاءمیں پیتھوجینک ایوین انفلوئنزا کی وبا پھیل جانے کا بتایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں سے پرندوں کے انڈوں اور ان کے بچوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔









