سعودی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت

بیروت ۔30جون (اے پی پی):سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سعودی سفارتخانہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سفارتخانے نے تمام سعودی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری فوری …

بیروت ۔30جون (اے پی پی):سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سعودی سفارتخانہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

سفارتخانے نے تمام سعودی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری فوری طور پر لبنانی سرزمین چھوڑ دیں۔غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔رواں ماہ دونوں اطراف سے اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’منظوری اور توثیق‘ ہو چکی ہے۔

مزید خبریں