وزیراعظم محمد نواز شریف کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے گفتگو

حیدر آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں سے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے یہ بات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی …

حیدر آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں سے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے یہ بات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی رہائش گاہ پر دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے سندھ میں کئی بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے صوبہ کے عوام کو سہولت ملے گی۔ رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان پارلیمان کے وفد نے وزیراعظم کو حیدر آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس تاریخی شہر کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرنے پر زور دیا۔ میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے بھی وزیراعظم کو حیدر آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے شہر کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم سے اس مقصد کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرنے کی درخواست کی۔

Leave a Reply