کراچی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چیئرمین متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سندھ میں بورڈ کی بڑی تعداد میں املاک پر ناجائز قبضہ ہے جس کو واگذار کروانے کے لئے رینجرز کی مدد لی جائے گی، اس سلسلے میں جلد وزیر اعلی سندھ سے ملاقات بھی کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پنچاب …
متروکہ املاک پر ناجائز قبضے ختم کروانے کے لئے کارروائی کی جائے گی، آئندہ انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے، صدیق الفاروق

مزید خبریں
کراچی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) چیئرمین متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سندھ میں بورڈ کی بڑی تعداد میں املاک پر ناجائز قبضہ ہے جس کو واگذار کروانے کے لئے رینجرز کی مدد لی جائے گی، اس سلسلے میں جلد وزیر اعلی سندھ سے ملاقات بھی کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پنچاب ہاﺅس کراچی میں بورڈ کے 310 ویں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران کیا۔ صدیق الفاروق نے مزید کہا کہ متروکہ املاک پر قابضین اور بعض اداروں سے واگذار کروانے کے لئے سندھ حکومت کو خط بھی لکھا تھا لیکن اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان قائم کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اس لئے آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔








