33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نظریہ پاکستان کونسل...

وزیر مملکت اطلاعات‘ نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام گولڈ میڈل کی تقسیم کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک، آگے بڑھتا ہوا اور تعلیم یافتہ پاکستان بنتا دیکھ رہے ہیں، بغیر کسی وجہ کے تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر رکنے والا نہیں بلکہ بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتا رہے گا ‘وزیراعظم محمد نواز شریف ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کی نئی مثالیں قائم کیں ہیں ‘آئندہ بھی وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں عوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی کے لئے دورے کرتے رہیں گے‘تیسر ی مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں تاریخ ساز منصوبے مکمل کیے ‘تاریخ گواہ ہے کہ ایسے منصوبے گذشتہ 40سے 50سالوں میں بھی نہیں بن پائے‘اب وقت آگیا ہے کہ عوام اور انکی سوچ کو مثبت سمت پر ڈالا جائے ہرشعبے میں منفی سوچ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے، میڈیا نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مثبت کردار ادا کیا، توقع کرتے ہیں کہ اسی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کے تشخص کو اسی طرح اجاگر کرتے رہیں گے‘2013ءمیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے منشور میں جتنے بھی وعدہ کیے ہیں وہ مرحلہ وار مکمل ہورہے ہیں ،آئندہ قومی انتخا بات 2018ءمیں مقررہ وقت پر ہونگے۔ وہ پیر کوفاطمہ جناح پارک کے ایوان قائد میں نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام گولڈ میڈل کی تقسیم کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48088

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں