لندن ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز پیر صدر الدین راشدی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور برمنگھم، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں قونصلیٹس کا دورہ کیا اور قونصلر سروسز اور دیگر سہولیات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کا دورہ کیا اور اس موقع پر موجود درخواست گزاروں سے بھی گفتگو کی۔ …
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز پیر صدر الدین راشدی کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن،برمنگھم، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں قونصلیٹس کا دورہ،قونصلر سروسز اور دیگر سہولیات کو سراہا

مزید خبریں
لندن ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز پیر صدر الدین راشدی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور برمنگھم، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر میں قونصلیٹس کا دورہ کیا اور قونصلر سروسز اور دیگر سہولیات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر سید ابن عباس کے ہمراہ سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کا دورہ کیا اور اس موقع پر موجود درخواست گزاروں سے بھی گفتگو کی۔ درخواست گزاروں نے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ بہترین قونصلر سروسز کی فراہمی پاکستانی مشن کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کے ہمراہ اوورسیز پاکستانیز کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک بھی تھے۔ بیرسٹر امجد ملک نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر الدین راشدی نے یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔








