33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے...

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

سلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ، جنوبی/ وسطی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاہے تاہم مالاکنڈ، پشاور ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں7 ملی میٹر، کالام، مالم جبہ اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں