اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ‘ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون میں فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت …
سپیکرقومی اسمبلی کی زیر قیادت پارلیمانی وفدکی ترک وزیراعظم سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ‘ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون میں فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد ترکی کے چار روزہ سرکاری دورہ پر ہے۔اس موقع پر پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ترک وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔








