اسلام آباد ۔28 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 28واں ترمیمی بل سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد لایا گیا ہے جس پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی دنیا نے بھی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایوان بالا میں 28ویں ترمیمی بل پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔28 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 28واں ترمیمی بل سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد لایا گیا ہے جس پر سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں‘ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں‘ ان کا ایجنڈا صرف تباہی ہے‘ فوجی عدالتوں کا قانون ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی دہشتگردی کی ایک نئی لہر آئی‘ بیرونی دنیا نے بھی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی قوانین بنائے ہیں‘ ہمیں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں 28ویں ترمیمی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دسمبر 2014ءمیں اے پی ایس کے واقعہ کے بعد جنوری 2015ءمیں یہ بل متعارف کرائے گئے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی ہدایت پر تمام پارلیمانی رہنماﺅں سے مشاورت کی تھی۔ سینٹ کے پارلیمانی رہنماﺅں سے بھی مشاورت کی گئی تھی۔ کل 15 مشاورتی اجلاس ہوئے جس کے بعد اتفاق رائے سے یہ بل لائے گئے۔ اس بل میں اتفاق رائے سے چار ترامیم کا فیصلہ ہوا۔۔ شمالی وزیرستان دہشتگردی کا مرکز بن چکا تھا۔








