پالیسی ریٹ کو اس سال کم کیا جائیگا ،نجی شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی ناکارہ محکموں کو بند کرنے سے ہوگی ،پالیسی ریٹ کو اس سال کم کیا جائیگا ،نجی شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں، بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے ,ملک کے لئے سب کو مل کر سوچنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ …

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی ناکارہ محکموں کو بند کرنے سے ہوگی ،پالیسی ریٹ کو اس سال کم کیا جائیگا ،نجی شعبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں، بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے ,ملک کے لئے سب کو مل کر سوچنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک، ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر ثاقب فیاض مگوں،سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت،صنعت،سرمایہ کاری اور داخلہ اور نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز، سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور سابق نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور توانائی ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اور تمام ٹریڈ باڈیز کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو بجٹ پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات،بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جذباتی تقریر تو ہر کوئی کر سکتا ہے مگر گراونڈ پر کام کرنا مشکل ہے ، انہوں نے کہاکہ ۔ٹیکس ٹو جی پی ڈی ریشو کو اگلے دو تین سال میں تیرہ فیصد پر لے کر جانا ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات کی ہمیشہ تعریف کی ہے ،انہوں نے اپنے دور میں ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام کے لیے بہترین فیصلے کیے۔

انہوں نے کہاکہ چھوٹے تاجر پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا ۔یہ پہلے نہیں ہوا اس لئے آپ سب اعتراض کر رہے ہیں ۔ نان فائلرز کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ۔نان فائلر کا ٹیکس اتھارٹی کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ٹیکس اتھارٹی سے کیوں ڈرتے ہیں کیونکہ ٹیکس کے بغیر ملک کا نظام نہیں چل سکتا ،چند روز پہلے میں نے ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنی تجاویز دیں کہ ٹیکس کو کیسے اسان کیا جائے انہوں نے کہا سسٹم میں جو لیکجز ہیں ان کو روکنا پڑے گا۔

مزید خبریں