وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں ہم نے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا بلکہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی چاہیئے کہ وہ خود کو بھی احتساب کے لیے پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں ہم نے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج نہیں کیا بلکہ خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی چاہیئے کہ وہ خود کو بھی احتساب کے لیے پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والا ہی ثبوت بھی فراہم کرتا ہے لیکن تحریک انصاف کی قیادت الزام تو لگاتی ہے لیکن جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کچھ بھی فراہم نہیں کیا جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیس میں ہمارے وکلاءمعزز جج صاحبان کے سامنے روز یہ بات کہتے رہے کہ ہم نے چیلنج نہیں کیا لیکن یہی بات جس اخلاقیات کا درس وزیراعظم محمد نواز شریف کو دیا جا رہا تھا تو اسی بات کو عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی فالو کرنا چاہیئے تھا اور اگر ان لوگوں نے کوئی چوری نہیں کی تھی تو وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرح خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

Leave a Reply