پاکستان بحرین بزنس مواقع کانفرنس میں دونوں ممالک کے ممتاز کاروباری افراد شرکت کریں گے،عرب اور بین الاقوامی کاروباری شخصیات کی پاکستان آمد وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثبت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے،بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان بحرین بزنس مواقع کانفرنس میں پاکستانی اور بحرین کے ممتاز کاروباری افراد …
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو

مزید خبریں
پاکستان بحرین بزنس مواقع کانفرنس میں دونوں ممالک کے ممتاز کاروباری افراد شرکت کریں گے،عرب اور بین الاقوامی کاروباری شخصیات کی پاکستان آمد وزیراعظم محمد نواز شریف کی مثبت اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے،بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی اسلام آباد پہنچنے پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان بحرین بزنس مواقع کانفرنس میں پاکستانی اور بحرین کے ممتاز کاروباری افراد شرکت کریں گے۔ بحرین کے وفد کی قیادت بحرین کے وزیر تجارت، صنعت و سیاحت زید آر الزیانی کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تجارت اور بحرین میں پاکستان کے سفارتخانے نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے اسلام آباد پہنچنے پر کہا کہ پہلی مرتبہ کسی بھی خلیجی ملک سے ایک بڑا کاروباری وفد پاکستان آ رہا ہے،وفد کے ارکان کی تعداد 100 سے زائد ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بحرین کے ایوان تجارت کے چیئرمین خالد المعید بھی بحرین کی ممتاز کاروباری شخصیات کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے کاروباری افراد پہلے ہی پاکستان بحرین ہولڈنگ کمپنی کے نام سے ایک کمپنی قائم کر چکے ہیں، جس سے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔








