اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سنگاپور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیک ویک سنگاپور‘‘ میں شرکت کے لئے 17جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 2روزہ نمائش سنگاپورکے شہرمرینا بے سینڈ میں 9 تا 10اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹی سروسز سے وابستہ افراد …
عالمی تجارتی نمائش ٹیک ویک سنگاپور میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سنگاپور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیک ویک سنگاپور‘‘ میں شرکت کے لئے 17جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 2روزہ نمائش سنگاپورکے شہرمرینا بے سینڈ میں 9 تا 10اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹی سروسز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








