اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے …
شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری، 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 10ہزار روپے دیئے جارہے ہیں ۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 59 ہزار 292 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں واپس جانے والے بے گھر افراد کو موبائل فون سم کے ذریعہ کیش گرانٹ کی مد میں 25 ہزار روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کے لئے 10ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو 6 ماہ کے لئے مفت راشن اور خیمے دیئے جارہے ہیں جبکہ واپس جانے والے بے گھر افراد نے اپنے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا بھی آغاز کردیا ہے۔








