اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مشترکہ تاریخ ‘ ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں سے عبارت ہیں۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے وزیر برائے صنعت تجارت و سیاحت زید آر الزیانی سے بدھ کو وزیراعظم آفس میں گفتگو کرتے …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی بحرین کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مشترکہ تاریخ ‘ ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر رابطوں سے عبارت ہیں۔ انہوں نے یہ بات بحرین کے وزیر برائے صنعت تجارت و سیاحت زید آر الزیانی سے بدھ کو وزیراعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔بحرین کا وفد شیخ حمد بن سلمان الخلیفہ بدر فرید ‘ عبدالرحمن عیسیٰ السعد ‘ سید ہشان الوائی سلمان الساکن اور بحرین کے دیگر حکام پر مشتمل تھا۔وزیراعظم نے دوسری پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس میں بحرین کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے بحرینی وفد کو پاکستان کے تجارتی اور سیاحتی شعبوں میں سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی میدان میں تعاون سے برادرارنہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان انسانی پل کا کردار ادا کرتی ہے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔








