واشنگٹن ۔9جولائی (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے امریکی صدر جو بائیڈن کےاعصابی بیماری پارکنسنز میں مبتلا ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پارکنسنز کے مرض کا علاج نہیں کروا رہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ وضاحت ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے جس میں …
وائٹ ہاؤس کی امریکی صدر جو بائیڈن کے پارکنسنز میں مبتلا ہونے بارے خبروں کی تردید

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9جولائی (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے امریکی صدر جو بائیڈن کےاعصابی بیماری پارکنسنز میں مبتلا ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پارکنسنز کے مرض کا علاج نہیں کروا رہے۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ وضاحت ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بیماری کے ماہر ڈاکٹر کیون کینارڈ نے گزشتہ موسم گرما سے رواں موسم بہار تک آٹھ بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ کرائن جین پیئر نےکیون کینارڈ کے دورے کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام شرکا کی رازداری کا احترام کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن نے اپنے سالانہ جسمانی معائنے کے حصے کے طور پر تین بار نیورولوجی معائنہ کرایا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ جو بائیڈن کا پارکنسنز کی بیماری کا علاج نہیں ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ 27 جون کو جو بائیڈن کے ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی بحث میں ناکامی کے بعد سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ صدر کسی نامعلوم بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔








