انقرہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو قونیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونیہ کے گورنر نے سپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا۔ گورنر ہاﺅس میں سپیکر اور گورنر قونیہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک ترک تعلقات کے فروغ خصوصاً زرعی پیداوار، زرعی مشینری، فوڈ پروسیسنگ اور دفاعی صنعت کے اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ایاز …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ترکی کا دورہ، قونیہ کے گورنر نے سپیکر کا استقبال کیا

مزید خبریں
انقرہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو قونیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونیہ کے گورنر نے سپیکر قومی اسمبلی کا استقبال کیا۔ گورنر ہاﺅس میں سپیکر اور گورنر قونیہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک ترک تعلقات کے فروغ خصوصاً زرعی پیداوار، زرعی مشینری، فوڈ پروسیسنگ اور دفاعی صنعت کے اضافہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے گورنر ہاﺅس میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان پائے جانے والے برادرانہ تعلقات خصوصی نوعیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک ترک فرینڈ شپ گروپ موجود ہے اور یہ گروپ دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے انتہائی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔








