لندن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حاصل اختیارات کی طرز پر آزادکشمیر کو اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں آزادکشمیر حکومت کی جانب سے اختیارات کے معاملے پر بریفینگ کے موقع …
وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کی وزیراعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں اختیارات کے معاملے پر بریفنگ کے موقع پرگفتگو

مزید خبریں
لندن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حاصل اختیارات کی طرز پر آزادکشمیر کو اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں آزادکشمیر حکومت کی جانب سے اختیارات کے معاملے پر بریفینگ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آزادکشمیر کو آئینی و معاشی لحاظ سے مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک آئینی کمیٹی قائم کی ہے جس نے اپنا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے مختلف حکومتی امور اور اختیارات سے متعلق بریفینگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے معاملے پر قائم آئینی کمیٹی، آزادکشمیر حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے تمام امور کا وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بڑا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لئے وزیراعظم پاکستان کو بھجوائے گی۔








