پاک بحریہ اور رائل ملیشین نیوی کی پہلی باہمی بحری مشقیں ”مال پاک 2017ئ“ اختتام پذیر ہو گئیں

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل ملیشین نیوی کی پہلی باہمی بحری مشقیں آبنائے ملاکا سے ملحقہ پانیوں میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک بحریہ کا ٹاسک گروپ سورڈ کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ سیف جس پر جدید Z9EC ہیلی کاپٹر بھی موجود تھا اور جنگی معاون جہاز نصر سی جس پر کنگ ہیلی کاپٹر موجود تھا، پر مشتمل تھا۔ رائل ملیشین نیوی کے فریگیٹ …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ اور رائل ملیشین نیوی کی پہلی باہمی بحری مشقیں آبنائے ملاکا سے ملحقہ پانیوں میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ پاک بحریہ کا ٹاسک گروپ سورڈ کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ سیف جس پر جدید Z9EC ہیلی کاپٹر بھی موجود تھا اور جنگی معاون جہاز نصر سی جس پر کنگ ہیلی کاپٹر موجود تھا، پر مشتمل تھا۔ رائل ملیشین نیوی کے فریگیٹ کے ڈی لیکر جس پر فینک ہیلی کاپٹر موجود تھا اور پٹرول شپ کے ڈی سیلانگور نے مشق میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ اور رائل ملیشین نیوی کے درمیان ”مال پاک 2017ئ“ کے نام سے منعقد ہونے والی بحری مشق کا مقصد مشترکہ بحری جنگی چالوں، مہارتوں اور لائحہ عمل کو تشکیل دے کر دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور باہمی تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دینا تھا

Leave a Reply